برٹش انڈیا کا پاگل بنگالی اور اکشے کمار کا ’گولڈ‘ وعدہ
بولی وڈ کے کھلاڑی ہیرو اکشے کمار کی آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم ’گولڈ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
حب الوطنی اور ہاکی کے کھیل کے جذبے سے بھرپور اس فلم میں اکشے کمار کھلاڑی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سکھانے والے کوچ کے کردار میں نظر آئیں گے۔
پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ اکشے کمار فلم میں بھارت کی پہلی ہاکی ٹیم کے کپتان سندیپ سنگھ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، تاہم ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ فلم میں کھلاڑی نہیں بلکہ کوچ بنے ہیں۔
’گولڈ‘ کی کہانی 1936 سے 1948 کے عرصے کے درمیان گھومتی ہے، تاہم فلم کا زیادہ وقت برصغیر کی تقسیم کے بعد آزاد ہندوستان کے ابتدائی 2 سال کے وقت کے گرد گھومتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار کی فلم ’گولڈ‘
فلم کی کہانی آزاد بھارت کی پہلی ہاکی ٹیم کے گرد گھومتی ہے، جس نے 1948 میں برطانیہ میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں ماضی میں خود پر حکومت کرنے والے ملک کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔