Live Election 2018
وطن واپس آکر انتخابات میں حصہ لینے کا مکمل ارادہ تھا، پرویز مشرف
پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ قانونی مشاورت کے بعد دیا لیکن سیاست سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی، سابق صدر
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ قانونی مشاورت کے بعد دیا لیکن وہ سیاست سے کنارہ کش نہیں ہوئے۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کے طور پر ڈاکٹر محمد امجد اور سیکریٹری جنرل کے لیے مہرین ملک آدم موزوں ترین ہیں، لہٰذا پارٹی کارکنان انہیں حمایت کریں۔
انہوں نے کہا کہ وطن واپس آکر انتخابات میں حصہ لینے کا مکمل ارادہ تھا مگر اس کام میں حائل رکاوٹیں دور نہ ہوسکیں، جس کے بعد پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اس وقت وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ اے پی ایم ایل کے امیدوار انتخابات میں جائیں، ان کی بھر پور حمایت کروں گا، کیونکہ آنے والے وقت میں اچھے مواقع آئیں گے، جن کے مطابق فیصلے کریں گے۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔
رپورٹ: جاوید حسین