موٹاپا ان 10 خطرناک امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے
طبی ماہرین تو موٹاپے کو صحت کے لیے بہت زیادہ خطرناک قرار دیتے ہیں جو متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
موٹاپا ان 10 خطرناک امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے
یہ تو اب کافی حد تک لوگوں کو معلوم ہوچکا ہے کہ جسمانی وزن میں اضافہ صحت کے لیے اچھا نہیں ہوتا، مگر یہ اضافی چربی مجموعی صحت کے لیے کتنی تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔
درحقیقت طبی ماہرین تو اسے صحت کے لیے بہت زیادہ خطرناک قرار دیتے ہیں جو متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
جی ہاں واقعی موٹاپا متعدد امراض کا باعث بن سکتا ہے، جن میں سے کچھ تو واضح ہوتی ہیں، جبکہ کچھ طویل المعیاد بنیادوں پر سامنے آتی ہیں۔
مزید پڑھیں : زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کے 11 بڑے نقصانات
تو جانیے کہ جسمانی وزن بہت زیادہ بڑھنا آپ کو کن کن امراض کا شکار بناسکتا ہے۔