Live Election 2018

نااہلی کا عدالتی فیصلہ: پرویز مشرف آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے مستعفی

سابق صدر کے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر امجد کو جماعت کا نیا سربراہ جبکہ مہرین آدم کو سیکریٹری جنرل مقرر کردیا گیا۔

اسلام آباد: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سابق صدر پرویز مشرف نے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے گئے نااہلی کے فیصلے کے بعد استعفیٰ دیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو بھی بھجوا دیا۔

سابق صدر کے اے پی ایم ایل کی سربراہی سے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر امجد کو جماعت کا نیا سربراہ جبکہ مہرین آدم کو سیکریٹری جنرل مقرر کردیا گیا۔

اس حوالے سے پارٹی کے نئے سربراہ ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف، 18 جون کو پارٹی کی سربراہی سے مستعفی ہوگئے تھے۔

خبر کی مزید تفصیل: