سردار کو 10 سال بعد حلقے کا دورہ کرنا مہنگا پڑ گیا
شمالی سندھ کے ضلع کندھ کوٹ ایٹ کشمور کے علاقے تنگوانی میں نوجوانوں نے ووٹ مانگنے کے لیے آنے والے علاقے کے بااثر ترین سردار سلیم جان مزاری کو واپس کردیا۔ایک ایسے ضلع میں جہاں تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے، بدامنی کا راج ہے، بنیادی ڈھانچہ اور تعمیر ترقی نہ ہونے کے برابر ہے اور جہاں سرداروں اور وڈیروں کے خلاف کسی بھی غریب کی جانب سے آواز اٹھانا تقریبا گناہ یا پھر سردار کی عزت نہ کرنے کے مترادف سمجھا جاتا ہے، وہاں چند نوجوانوں نے بااثر سردار کا راستہ روک کرانہیں کھری کھری سنادیں۔
نوجوانوں نے طویل عرصے تک غائب رہنے اور نئے عام انتخابات قریب آنے کے بعد ووٹ مانگنے کے لیے آنے والے سردار سلیم جان مزاری کے سامنے احتجاج کرکے انہیں 10 سال تک غائب رہنے، ایوانوں میں علاقے کے لیے کچھ نہ بولنے اور علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہ کرنے پر بولنے تک نہ دیا اور انہیں واپس ہونے پر مجبور کردیا۔
خبر کی مزید تفصیل: