ڈیوڈ بیکہم سے طلاق کی افواہوں پر وکٹوریہ نے خاموشی توڑ دی
گزشتہ 3 ہفتوں سے برطانوی میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ جوڑے کے درمیان جلد طلاق ہوجائے گی۔
برطانیہ کی معروف فیشن ڈیزائنر اور سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم کی اہلیہ وکٹوریہ ایڈم بیکہم نے شوہر سے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنے اور شوہر کے تعلقات سے متعلق وضاحت کردی۔
خیال رہے کہ 44 سالہ فیشن ڈیزائنر و ماڈل وکٹوریہ ایڈم بیکہم اور ان کے سابق فٹ بالر شوہر 43 سالہ ٰڈیوڈ بیکہم کے درمیان گزشتہ 2 ہفتوں سے طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
برطانوی سوشل میڈیا پر جاری افواہوں کے مطابق ڈیوڈ بیکہم اپنی بیگم سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔
اگرچہ ایسی خبریں سامنے آنے کے بعد سابق فٹ بالر کے ترجمان نے ان کو جھوٹا قرار دیا تھا، تاہم برطانوی میڈیا میں یہ خبریں شائع ہوتی رہیں کہ جوڑے کے درمیان جلد علیحدگی ہوجائے گی۔
ان دونوں نے 18 سال قبل جولائی 1999 میں شادی کی تھی، دونوں کے 4 بچے جن میں سے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔