رنبیر اور عالیہ کی شادی 2020 میں متوقع
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے بعد ان کے مداح ان دونوں کی شادی کا بھی جلد انتظار کررہے ہیں۔
بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے افیئر کی خبریں طویل عرصے سے سامنے آرہی ہیں، تاہم اب خبر ہے کہ یہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ کررہے ہیں۔
رنبیر اور عالیہ بہت سے مواقعوں پر ایک ساتھ نظر آتے رہتے ہیں، جس کے بعد ان کے مداح ان دونوں کی شادی کا بھی جلد انتظار کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: رنبیر نے عالیہ کے ساتھ اپنے تعلق کونئی محبت قرار دے دیا
رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سال 2020 میں ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرلیں گے۔
اداکاروں سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’عالیہ بھٹ اس وقت اپنے کیریئر کے سب سے اچھے وقت میں موجود ہیں، وہ رنبیر کے ساتھ اپنے رشتے سے بھی کافی خوش ہیں، لیکن ان دونوں کی شادی 2020 سے قبل نہیں ہوگی‘۔