انڈونیشیا: دریا میں کشتی الٹ جانے سے 190 سے زائد افراد لاپتہ
حادثے کے بعد ایک گھنٹے سے کم وقت میں صرف 18 افراد کو بچایا جاسکا جبکہ 3 افراد کی لاشیں بھی برآمد کی گئیں، ریسکیو حکام
انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا سے منسلک دریائے توبہ میں مسافر کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 190 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کشتی میں منظور کردہ مسافروں کی گنجائش سے 3 گنا زیادہ افراد کو سوار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: انڈونیشیا: کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
خیال رہے کہ دریائے توبہ پر دنیا کی سب سے بڑی جھیل قائم ہے اور اس علاقے میں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے جبکہ یہاں عیدالفطر کے موقع پر خراب موسم کے باعث کشتی دریا میں الٹ گئی۔