ہمیں حکومت ملی تو ہر خاندان کو سرکاری نوکری دیں گے، آصف زرداری
نوابشاہ: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زردای نے اعلان کیا ہے کہ اگر آئندہ انتخابات میں ان کی جماعت کامیاب ہو کر اقتدار میں آئی تو ہر اس خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے گی جس کا کوئی بھی فرد پہلے سے سرکاری ملازم نہ ہو۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نوابشاہ میں تاجروں اور علاقائی معززین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پی پی پی اقتدار میں آکر زیادہ سے زیادہ افراد کے لیے ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گی۔
اس سلسلے میں ضلع بے نظیر آباد (سابق نوابشاہ) میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ میں صحت، تعلیم ، مواصلات اور ایسے ترقیاتی منصوبوں پر بھر پور توجہ دے گی جس سے یہاں تیزی سے تبدیلی آئے، اس کے ساتھ بجلی کی پیداوار اور نکاسی آب کے منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا۔
متعلقہ خبر :
’پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ہر خاندان کو سرکاری نوکری دے گی‘