Live Election 2018
کاغذاتِ نامزدگی منظور، عمران خان اور مولانا فضل الرحمٰن الیکشن کیلئے اہل قرار
عمران خان نے این اے 131، 53سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، مولانا فضل الرحمٰن نے این اے 38 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے آئندہ انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
عمران خان نے این اے 53 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں سے این اے 53 پر پی ٹی آئی کی ناراض رہنما عائشہ گلالئی نے اعتراض لگائے تھے تاہم ریٹرنگ افسر کاغذاتِ نامزدگی کو نامکمل ہونے پر مسترد کیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی سے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں منظور کرلیا گیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بھی کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوگئے ہیں، جس کے ساتھ ہی وہ الیکشن 2018 میں حصہ لینے کے اہل ہوگئے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 38 ڈیرہ اسمٰعیل خان سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔
متعلقہ خبر: