Live Election 2018
بلاول اور آصف زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی منظور
چیئرمین پی پی پی نے این اے 246 کراچی اور شریک چیئرمین نے این اے 213 نواب شاہ سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے آئندہ انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی منطور کرلیے گئے۔
چیئرمین پی پی پی نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 246 کراچی سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔
شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے این اے 213 نواب شاہ سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے جن پر 5 مختلف اعتراضات سامنے آئے تھے اور ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین نے 14 سو ایکڑ زمین کا ٹیکس ادا نہیں کیا اور اپنی کچھ جائیداد بھی چھپائی تھی۔
تاہم ریٹرننگ افسر محبوب اعوان نے آصف علی زرداری کے خلاف آنے والے تمام اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرلیے۔
متعلقہ خبر: