Live Election 2018
الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا افشا ہونے کی خبر مسترد کردی
الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا افشا ہونے کی خبر مسترد کرتے ہوئے...
الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا افشا ہونے کی خبر مسترد کرتے ہوئے بعض ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی اس خبر کے تاثر کو غلط قرار دیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا افشا ہونے پر نادرا سے وضاحت طلب کی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ نادراکے حوالے سے تاحال تحریک انصاف کی کوئی درخواست الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوئی۔