فیصل آباد: شادی سے انکار پر بس کی خاتون میزبان قتل
بس کے سیکیورٹی گارڈ نے خاتون میزبان کو دوران سفر تھپڑ مارا اور بس ٹرمنل پر پہنچ کر فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس
صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں نجی بس سروس کے سیکیورٹی گارڈ نے دورانِ سفر خاتون میزبان 19 سالہ مہوش ارشد کو میبنہ طور پر ہراساں کیا اور بعد ازاں بس ٹرمنل پر پہنچ کر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
واقعے کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران سفر سیکیورٹی گارڈ نے خاتون میزبان کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے اور ان سے بدتمیزی کررہا ہے۔