Live Election 2018

نادہندہ میں نہیں، میرے ہم نام ہیں، پرویز خٹک

نوشہرہ کے حلقے پی کے 64 میں میرے نام کے 2 امیدوار ہیں، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خرویز خٹک نے واضح کیا ہے کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے نادہندہ وہ نہیں بلکہ ان کے ہم نام ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ نوشہرہ کے حلقے پی کے 64 میں ان کے نام کے 2 امیدوار ہیں۔

ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ انتخابات میں ان کے خلاف متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے امیدوار کا نام بھی پرویز خٹک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ایک جیسے ناموں کی وجہ سے الجھن پیدا ہوگئی ہے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر چلنے والی خبر میں بتایا گیا تھا کہ گیس کمپنی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کیا ہے جس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ایس این جی پی ایل کا نادہندہ قرار دیا گیا تھا۔

مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

متعلقہ خبر:

268 امیدوار ’ایس این جی پی ایل‘ کے کروڑوں روپے کے نادہندہ