پریانکا چوپڑا نے اپنا معاوضہ بڑھا لیا
پریانکا چوپڑا نے پہلی بار ریکارڈ فیس لیتے ہوئے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی۔
بولی وڈ سمیت تقریبا دنیا کی تمام فلم انڈسٹریز اور دیگر شعبوں میں اگرچہ مرد و خواتین کے معاوضوں میں فرق پایا جاتا ہے، تاہم گزشتہ ایک سال سے بولی وڈ میں اس تفریق کو ختم کرنے سے متعلق مہم چل پڑی ہے۔
اگرچہ پریانکا چوپڑا کا شمار پہلے بھی بولی وڈ کی مہنگی اور زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔
اور پریانکا چوپڑا وہ واحد بھارتی اداکارہ ہیں جو گزشتہ برس فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ کمانے والی 10 اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوئیں۔
تاہم اب پریانکا چوپڑا نے فلم میں معاوضے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنا معاوضہ بڑھا کر اپنی فیس ساتھی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے برابر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا سلمان خان کی ’بھارت‘ کا سب سے اہم حصہ
بھارتی نشریاتی ادارے ’مڈ ڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق آنے والی فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پریانکا چوپڑا نے 12 کروڑ روپے کا معاضہ لیا ہے۔