Live Election 2018
انتخابات 2018 کے دوران فوج سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی
بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل بھی فوج کی نگرانی میں کروانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا، ترجمان الیکشن کمیشن
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی زیر صدارت انتخابات کے دوران سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
فیصلے کے مطابق حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے گی جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل بھی فوج کی نگرانی میں کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
انتخابات کے دوران سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ملٹری آپریشن (ایم او)، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرل (آئی جیز) نے شرکت کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ تمام ادارے عام انتخابات میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
متعلقہ خبر: