Live Election 2018

انوشہ رحمٰن، ماروی میمن مسلم لیگ (ن) کی امیدواروں کی فہرست سے باہر

ماضی میں انوشہ رحمٰن نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے تمام فیصلے کیے لیکن اس مرتبہ انہیں ہی بے دخل کردیا گیا۔

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر شریف خاندان کی رشتے دار خواتین کے نام شامل کیے جانے پر کارکنوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔

لاہور میں خواتین کارکنان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں پارٹی کی جانب سے قومی اور پنجاب اسمبلی کے لیے مخصوص نشستوں پر جمع کرائی گئی امیدواروں کی فہرست کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

قومی اسمبلی میں خواتین کی خصوص نشستوں کے لیے صف اول میں طاہرہ اورنگریب کا نام ہے جبکہ چوتھے نمبر پر ان کی بیٹی اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب ہیں جبکہ فہرست میں دوسرا نام سابق وزیر پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ ملک کا شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پرویز ملک نے مریم نواز کے لیے قومی اسمبلی کی نشست کی قربانی دی جبکہ انہوں نے 25 جولائی کیلئے اپنے حقلے سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے تھے۔

متعلقہ خبر: