سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 پہلے سے بہتر کیسے ہوگا؟
جنوبی کورین کمپنی، گلیکسی نوٹ 9 کو اپنے دیگر فونز سے زیادہ بہتر اور بڑا بنانا چاہتی ہے۔
سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 کو جولائی کے آخر یا اگست کے آغاز میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر اس کے حوالے سے لیکس روز سامنے آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں : سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 اگست میں متعارف کرائے جانے کا امکان
اب ایک نئی لیک سامنے آئی ہے اور اس کے مطابق جنوبی کورین کمپنی، گلیکسی نوٹ 9 کو اپنے دیگر فونز سے زیادہ بہتر اور بڑا بنانا چاہتی ہے۔
امریکی جریدے فوربس کے مطابق گلیکسی نوٹ 9 ممکنہ طور پر 6.4 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہوگا یعنی گزشتہ سال کے گلیکسی نوٹ 8 سے ایک انچ بڑا، اس طرح یہ مارکیٹ میں دستیاب سام سنگ کا سب سے بڑا ڈسپلے والا فون ثابت ہوگا۔