Live Election 2018
دیواروں پر انتخابی مہم کی تشہیر کرنے کی پابندی
سپریم کورٹ نے انتخابی مہم کے سلسلے میں امیدواروں کو دیواروں پر...
سپریم کورٹ نے انتخابی مہم کے سلسلے میں امیدواروں کو دیواروں پر تشہیری مہم چلانے سے روک دیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ بینرزاور پوسٹرز لگنے چاہئیں تا کہ لوگوں کو امیدوار کا پتا چل سکے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر چیف جسٹس کہا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرائے ، ضابطہ اخلاق سے متعلق تشہیری مہم میڈیا پر چلائی جائے۔
چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر ایک ہی ذمہ داری باقی رہ گئی ہے،اللہ خیر رکھے الیکشن کی ذمہ داری نبھاسکیں۔