Live Election 2018

انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے پولیس سربراہان، چیف سیکریٹریز کا تبادلہ

نگراں حکومت نے الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تبادلوں کا نوتی فیکیشن جاری کردیا۔
Welcome

نگراں حکومت نے ملک بھر میں شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس سرہراہاں (آئی جی پولیس) اور چیف سیکریٹریز کا تبادلہ کردیا۔

اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹریز کے تبادلوں کی منظوری دی گئی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق اکبرحسین درانی کو چیف سیکریٹری پنجاب، اعظم سلیمان خان کو سندھ، نوید کامران بلوچ کو خیبر پختونخوا (کے پی) اور اختر نذیر کو بلوچستان کا چیف سیکریٹری تعینات کردیا گیا۔

نئی تعیناتیوں کے مطابق ڈاکٹر کلیم امام کو پنجاب، امجد جاوید سلیمی کو سندھ، محمد طاہر کو کے پی اور محسن حسن بٹ کو بلوچستان کا نیا آئی جی تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔