ہر نوجوان ’سات دن محبت ان‘ میں میرے کردار سے خود کو جوڑے گا، شہریار
اداکار شہریار منور کا ماننا ہے کہ اس عید پر ہر کسی کو صرف ان کی فلم ’سات دن محبت ان‘ ہی دیکھنی چاہیے۔
اس سال عیدالفطر پر بہت سی پاکستانی فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں، جن میں سے کسی ایک کو دیکھنے کے لیے منتخب کرنا کافی مشکل ہے۔
تاہم اداکار شہریار منور کا ماننا ہے کہ اس عید پر ہر کسی کو صرف ان کی فلم ’سات دن محبت ان‘ ہی دیکھنی چاہیے۔
یاد رہے کہ ڈان کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والی پہلی فلم ’سات دن محبت ان‘ میں شہریار منور ٹیپو نامی لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں، جس میں وہ سچے پیار کی تلاش میں جدوجہد کرتے نظر آئیں گے۔