Live Election 2018

الیکشن 2018: پرویز مشرف نے چترال کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

2013 کے انتخابات میں بھی سابق صدر پرویز مشرف نے چترال سے ہی کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

پشاور: سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے صدر پرویز مشرف نے 2018 کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

جنرل (ر) پرویز مشرف نے این اے 1 چترال سے کاغذات جمع کرائے، سابق صدر کی جانب سے کاغذات نامزدگی ان کے وکیل اور اے پی ایم ایل کے رہنماؤں نے جمع کروائے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے پی ایم ایل چترال کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پرویز مشرف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔

خیال رہے کہ 2013 کے انتخابات میں سابق صدر پرویز مشرف نے چترال سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، لیکن پشاور ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کو انتخابات میں حصہ لینے سے نااہل قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ خبر: