ہارٹ اٹیک کی نئی قسم دریافت
دل کے دورے کی اس نئی قسم سے ابتدائی طور پر خواتین متاثر ہوتی ہیں،اس قسم کو ڈاکٹر ہارٹ اٹیک سمجھتے ہی نہیں۔
عام طور خیال کیا جاتا ہے کہ ہارٹ اٹیک یعنی دل کے دورے کی 4 اقسام ہیں، تاہم اب کینیڈا کے ماہرین نے اس کی ایک نئی قسم دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خیال رہے کہ عام طور پر ہارٹ اٹیک کی 4 اقسام’acute coronary syndrome‘ (اے سی ایس) ’ ST segment elevation myocardial infarction‘ (ایس ٹی ای ایم آئی) ’ on-ST segment elevation myocardial infarction‘ (این ایس ٹی ای ایم آئی) اور ’ coronary spasm‘ یا ’ unstable angina‘ بتائی جاتی ہیں۔
تاہم اب کینیڈا کی یونیورسٹی آف البرٹا کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہارٹ اٹیک کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے، جو ابتدائی طور پر زیادہ تر خواتین کو متاثر کرتی ہے۔