Live Election 2018

آصف علی زرداری این اے 213 شہید بینظیر آباد سے الیکشن لڑیں گے

بلاوہ بھٹو کراچی اور لاڑکانہ اور فریال تالپور لاڑکانہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر پی پی پی کی امیدوار ہوں گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے عام انتخابات 2018 کے لیے قومی وصوبائی اسمبلی کی 160 نشستوں پر ٹکٹوں کا اعلان کر دیا۔

پی پی پی کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی کا حلقہ این اے 243 اور لاڑکانہ کے حلقہ این اے 200 سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری این اے 213 شہید بینظیر آباد سےانتخاب لڑیں گے۔

قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سکھر کے این اے 206 اور نوید قمر این اے 228 ٹنڈومحمد خان پی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔

پی پی پی نے سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو گلشن اقبال کراچی کے حلقہ این اے 243 سے امیدوار نامزد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ این اے 243 کراچی سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی قومی اسمبلی کے لیے میدان میں ہوں گے۔

فریال تالپور لاڑکانہ کے حلقہ پی ایس 10 سے اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نوشہروفیروز کے حلقہ پی ایس 34 انتخابات میں حصہ لیں گے۔

شرجیل میمن پی ایس 63حیدرآباد، نجمی عالم پی ایس 110، مرتضیٰ وہاب پی ایس 111 اور سہیل انور سیال لاڑکانہ کے حلقہ پی ایس 12 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

متعلقہ خبریں: