Live Election 2018

پی ٹی آئی کا راولپنڈی سے ٹکٹوں میں ردوبدل

کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے بعد پی ٹی آئی نے سابق ایم پی ایز سے ٹکٹ واپس لے کر دیرینہ کارکنوں کو دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مقامی قیادت کے احتجاج کے بعد ٹکٹوں میں ردوبدل کرتے ہوئے راولپنڈی کےصوبائی اسمبلی کے 4 امیدوار کو پارٹی ٹکٹ دے دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے اس فیصلے کے بعد سابق ایم پی اے عارف عباسی اورآصف محمود الیکشن سے باہر ہوگئے تاہم پی پی 11 سے پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن چوہدری عدنان کو ٹکٹ دے دیا گیا ہے۔

پی پی 18 سے اعجازخان اور مقامی رہنما شہریار ریاض کو پی پی 15 سے ٹکٹ دے دیا گیا۔

پی ٹی آئی نے ڈاکٹرشہزاد وسیم سے پی پی 15 کا ٹکٹ واپس لےکرشہریارریاض کو دے دیا۔

پی پی14 راولپندی سے عمرتنویربٹ پی ٹی آئی کی نمائندگی کریں گے۔

قبل ازیں کارکنوں کی جانب سےٹکٹوں کی تقسیم پراحتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد پارٹی نے ٹکٹوں کی تقسیم میں ردوبدل کر دی۔