Live Election 2018

الیکشن میں فوج، رینجرز اور پولیس کو تعینات کیا جائے، خورشیدشاہ

کچھ لوگوں کو الیکشن وقت پر ہونے پر خدشات ہیں اور کہا جارہا ہے کہ حالات خطرے کی جانب جارہے ہیں، خورشید شاہ
Welcome

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو الیکشن وقت پر ہونے سے متعلق خدشات ہیں اور کہا جارہا ہے کہ حالات خطرے کی جانب جارہے ہیں۔

پنوعاقل میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت ثابت کرے کہ انتخابات شفاف انداز میں ہوں گے۔

خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کے دوران فوج، رینجرز اور پولیس کو تعینات کیا جائے۔