ڈائٹنگ کی وہ غلطیاں جو وزن کم کرنے کی راہ میں رکاوٹ کا باعث
ورزش بھی کرتے ہیں، کھانا بھی کم کھاتے ہیں لیکن اس کے باوجود وزن میں کمی نہیں آرہی، ایسا کیوں؟
اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے بےحد محنت بھی کررہے ہیں اور اس کے باوجود آپ کو وزن کرنے میں وہ نتائج نہیں مل رہے جو آپ چاہتے ہیں تو یقیناً آپ اپنی ڈائٹنگ کے عمل میں چند غلطیاں کررہے ہوں گے۔
متعدد لوگ ایسی شکایات کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ ورزش بھی کرتے ہیں، کھانا بھی کم کھاتے ہیں لیکن اس کے باوجود وزن کم نہیں کر پارہے۔
دراصل ڈائٹنگ کا نام سن کر بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ خیال آتا ہے کہ ہمیں کھانا پینا بالکل چھوڑ دینا چاہیے، لیکن ایسا کرنے سے کبھی کبھی ہمارا وزن کم ہونے کے بجائے بڑھ بھی جاتا ہے۔
یہاں ایسی چند غلطیاں بیان کی جارہی ہیں، جو لوگ ڈائٹنگ کرنے کے دوران کرتے نظر آتے ہیں، اور ان غلطیوں کی وجہ سے ان کا وزن بھی کم نہیں ہو پاتا۔