گلوگارہ ریانا اور سعودی ارب پتی شخص کے تعلقات ختم
بارباڈوس کی معروف گلوکارہ اور ارب پتی سعودی نوجوان حسن جمیل کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات قائم تھے۔
بارباڈوس کی معروف گلوکارہ 30 سالہ ریانا اور ارب پتی سعودی عرب کے کاروباری شخص حسن جمیل کے رومانوی تعلقات ختم ہوگئے۔
خیال رہے کہ گلوکارہ ریانا اور سعودی عرب کے ارب پتی کاروباری نوجوان حسن جمیل کے درمیان گزشتہ ڈیڑھ سال سے تعلقات قائم تھے۔
گلوکارہ اور ارب پتی سعودی نوجوان کے درمیان اس وقت تعلقات مضبوط ہوئے، جب ریانا نے سابقہ دوست اداکار کرس براؤن سے تعلقات ختم کیے تھے۔
گلوکارہ ریانا اور سعودی عرب کے ارب پتی نوجوان کو گزشتہ ڈیڑھ سال کے درمیان متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا، تاہم دونوں نے کبھی بھی کھل کر ایک دوسرے سے متعلق وضاحت نہیں کی۔