حمزہ علی عباسی دھمکیاں دے رہے ہیں، ریحام خان کا الزام
عمران خان کی سابق اہلیہ نے ٹوئیٹ میں کہا کہ انہیں حمزہ علی عباسی 2017 سے دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ٹی وی اینکر، اداکار اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن حمزہ علی عباسی نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی آنے والی کتاب پڑھ لی۔
ساتھ ہی حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئیٹ میں کتاب کا خلاصہ 2 سطروں میں بتاتے ہوئے لکھا کہ کتاب کا خلاصہ یہ ہے کہ ’عمران خان شیطان شخص جب کہ ریحام خان تہجد گزار خاتون اور شہباز شریف سب سے اچھے شخص ہیں‘۔
انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں ’ریحام آن پی ایم ایل این ایجنڈا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
ان کی اسی ٹوئیٹ پر ریحام علی خان نے ٹوئیٹ کی کہ حمزہ علی عباسی یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہوں نے ان کی کتاب پڑھ لی، حالانکہ وہ تاحال شائع ہی نہیں ہوئی۔