فاروق بندیال کو ’پی ٹی آئی‘ میں شمولیت کے چند گھنٹے بعد ہی نکال دیا گیا
تحریک انصاف نے یہ اقدام سوشل میڈیا پر سزا یافتہ ’مجرم‘ کو پارٹی میں شامل کرنے پر تنقید کے بعد اٹھایا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر پارٹی میں شامل ہونے والے فاروق بندیال کو چند گھنٹے بعد ہی پارٹی سے نکال دیا۔
سوشل میڈیا پر فاروق بندیال کے مجرمانہ ریکارڈ کے باعث تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔
پنجاب کے ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے فاروق بندیال کو 1979 میں خصوصی فوجی عدالت نے، لاہور کے علاقے گلبرگ میں فلمی اداکارہ شبنم کے گھر ’مسلح ڈکیتی‘ کرنے پر سزائے موت سنائی تھی۔