نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے فضل الرحمٰن کے نام پر اتفاق
نامزد نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمٰن منجھے ہوئے بیوروکریٹ ہیں اور سابق چیف سیکریٹری سندھ بھی رہ چکے ہیں، مراد علی شاہ
نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے صوبائی وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمٰن کے نام پر اتفاق کرلیا۔
کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے فضل الرحمٰن کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔