پاکستان

انسدادِ تمباکو نوشی کا عالمی دن

عالمی ادارہ صحت کے تمباکو نوشی ہر سال دنیا بھر میں 50 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

ہر سال 31 مئی کو تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ لوگوں کے اندر تمباکو کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خلاف شعور اُجاگر کیا جاسکے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 10 سے 24 سال کی عمر کے تقریباً 2 ارب افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں۔

پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ جب کہ دنیا بھر میں 50 لاکھ سے زائد افراد سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

تمباکو دنیا میں پھیپھڑوں کے کینسر سے ہونے والی 90 فیصد اور تمام اقسام کے کینسر سے ہونے والی 20 فیصد اموات کی وجہ ہے۔