اس تصویر میں چھپی غلطی پکڑ سکتے ہیں؟
آج کل لگتا ہے کہ انٹرنیٹ پر پہلیوں کا راج ہے مگر اس دماغ کو متحرک کردینے والی تصویر کے سامنے تو وہ کچھ بھی نہیں۔
جی ہاں برائٹ سائیڈ نامی ایک ویب سائٹ نے یہ معمہ یا پہیلی اس چیلنج کے ساتھ کی ہے کہ اسے 5 سے 10 سیکنڈ کے اندر حل کرکے بتائیں تو مانیں۔
آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ اوپر موجود تصویر میں مختلف رنگوں کی تحریر کے اندر چھپی ایک غلطی کو 5 سے 10 سیکنڈ کے اندر ڈھونڈنا ہے۔
مزید پڑھیں : اس تصویر میں کیا گڑبڑ چھپی ہے؟
اور ہاں اس غلطی کی نشاندہی کے ہیے ذہن کا تیز ہونا شرط ہے کیونکہ یہ جتنا آسان نظر آتا ہے اتنا ہی مشکل ہے۔
تیز رفتار سے تحریر اور ہندوں کو پڑھنے کے نتیجے میں بیشتر افراد اس میں موجود غلطی کو نظر انداز کرجاتے ہیں یا نظر ہی نہیں آتی۔
مختلف رنگوں میں لکھے ہندسے آنکھوں کی توجہ اپنی جانب کھینچتے ہیں اور پڑھنے والا خودکار طور پر ان میں کسی غلطی کو ڈھونڈنے لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کیا اس تصویر میں چھپی غلطی پکڑ سکتے ہیں؟
کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا اور 10 سیکنڈ کے اندر کوئی غلطی تلاش نہیں کرسکے؟
اگر ہاں تو حقیقت تو یہ غلطی تو ہندسوں کے اوپر لکھی تحریر میں ہے جس کی نشاندہی نیچے موجود تصویر میں کی گئی ہے۔