کراچی میں پارہ 44 ڈگری، 23 مئی تک گرمی کا زور برقرار رہنے کا امکان
کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں اتوار 20 مئی کو سمندری ہوائیں بند ہوئیں اور درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں شدید گرمی کی لہر مزید چند روز تک برقرار رہے گی جس کے پیش نظر پیر، منگل اور بدھ کو 'ہیٹ ویو' شدید ترین ہوگی اور اتوار کو 3 بجے تک درجہ حرارت 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات سے جاری اعلامیے کے مطابق اس دوران درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور سمندری ہوائیں بھی ممکنہ طور پر بند رہیں گی۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے شہری ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اگر گھر سے نکلیں تو سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔
ماہرین صحت کے مطابق عوام شدید گرمی میں ہلکے رنگ اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں جو گرمی کے احساس میں کمی کے لیے مددگار ہوتے ہیں۔
شدید گرمی کے دوران ہیٹ ویو کے شکار ہونے کی علامات درج ذیل ہیں: