کیوبا میں مسافر طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد گر کر تباہ
ہوانا: کیوبا میں سرکاری ایئرلائن کا طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے سمیت 113 افراد سوار تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق کیوبا کے سرکاری میڈیا نے کہا کہ طیارے میں 104 مسافر سوار تھے، جبکہ طیارہ ہوانا کے جوز مارٹی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوری بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔
کیوبا کی سرکاری ایجنسی پرینسا لیٹینا کا کہنا تھا کہ ’کیوبانا ڈی ایویاسیون‘ کی طرف سے آپریٹ کیا جانے والا طیارہ ’بوئنگ 737‘ بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: الجزائر کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 257 افراد ہلاک
بظاہر طیارے کا ایک وِنگ درخت کے جلے ہوئے تنوں میں پھنسا جس کے باعث حادثہ پیش آیا، تاہم طیارے کا مرکزی فیوزلیگ (وہ حصہ جس کے اندر لوگ بیٹھتے ہیں) مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جس سے حادثے کے پیچھے دیگر وجوہات کے اشارے ملتے ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع نے کہا کہ طیارہ دارالحکومت ہوانا سے مشرقی شہر ہولگوئن کی طرف جارہا تھا۔