کھیل

آئرلینڈ کو تاریخی ٹیسٹ میں شکست

پاکستان نے آئرلینڈ کو ان کی تاریخ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 5وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔

پاکستان نے امام الحق کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت آئرلینڈ کو ان کی تاریخ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز 310رنز 9 کھلاڑی پر آؤٹ ڈکلیئر کی تو آئش ٹیم اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز میں صرف 130 رنز پر ڈھیر ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی جس کے بعد پاکستان نے 16سال بعد کسی ٹیم کو فالو آن کرایا۔

فالو آن کے بعد کیون اوبرائن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آئرلینڈ نے قدرے بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دوسری اننگز میں 339 رنز بنائے۔

پاکستان کو دوسری اننگز میں 160 رنز کا ہدف ملا لیکن اس کے تعاقب میں مہمان ٹیم صرف 14رنز پر 3 وکٹوں سے محروم ہو گئی لیکن نوجوان امام الحق اور بابر اعظم میزبان باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے۔

دونوں نے سنچری شراکت بنا کر ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا اور پاکستان نے میچ میں 5وکٹ سے فتح حاصل کر لی۔

پہلے ہی میچ میں سنچری بنانے والے کیون اوبرائن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔