ملٹی میڈیا

دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج

پاکستان،امریکا،ترکی سمیت دیگرممالک میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال اور 58 فلسطینیوں کی ہلاکت پر دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا۔

پاکستان، امریکا، ترکی، میکسکو، جرمنی سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں اسرائیلی مظالم کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی شہریوں کی ہلاکت اور یروشلم (بیت المقدس) میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح پر احتجاجاً ترکی نے امریکا اور اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا۔

اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پر امن فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال کرنے کے واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا جبکہ فلسطینی صدر کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔