یوٹیوب کی یہ تبدیلیاں پسند کریں گے؟
گوگل کی خواہش ہے کہ اس کے صارفین اپنا بہت زیادہ وقت یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے نہ گزاریں اور اس مقصد کے لیے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔
جی ہاں گوگل کی خواہش ہے کہ ٹیکنالوجی لوگوں کی توجہ بھٹکانے کا باعث نہ بنے اور وہ اس حوالے سے لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔
اور یہی وجہ ہے کہ سب سے پہلے یوٹیوب میں وہ ایسا فیچر متعارف کرادیا گیا ہے جو لوگوں کو یاد دلاتا ہے کہ بس اب ویڈیوز نہ دیکھیں۔
سننے میں یقین تو نہیں آتا مگر یوٹیوب آپ کو ویڈیو دیکھنے سے روکنے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔
یہ فیچر بائی ڈیفالٹ تو نہیں ہوگا بلکہ خود سیٹ کرنا ہوگا مگر پھر بھی کمپنی کی جانب سے کافی خوشگوار اقدام ہے۔
مزید پڑھیں : یوٹیوب کی 11 کارآمد ٹرکس
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یوٹیوب ایپ میں پروفائل آئیکون پر کلک کریں اور پھر سیٹنگز میں جاکر جنرل میں جائیں جہاں Remind me to take a break کے نام سے فیچر سب سے اوپر موجود ہوگا۔