سیف علی خان کی بیٹی کی پہلی فلم 30 نومبر کو ریلیز ہوگی
سارہ علی خان کی پہلی فلم رنویر سنگھ کے ساتھ نہیں بلکہ سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ہوگی۔
بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی 25 سالہ بیٹی سارہ علی خان کے برے دنوں کے بعد اچھے دنوں کا آغاز ہوگیا۔
سارہ علی خان کے فلمی کیریئر کے آغاز کے حوالے سے گزشتہ چند ماہ سے متنازع خبریں اور تنازعات سامنے آ رہے تھے۔
سارہ علی خان کو اب تک 2 بھارتی فلموں میں کاسٹ کرنے کی تصدیق ہوچکی ہے، جب کہ دونوں ہی فلمز کی ٹیم کا دعویٰ تھا کہ ان کی فلم کے ذریعے ہی سیف علی خان کی بیٹی فلمی کیریئر کا آغاز کریں گی۔
سب سے پہلے سارہ علی خان کو ’کیدر ناتھ‘ میں سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا اور اس بات کی بھی تصدیق کردی گئی تھی کہ سیف علی خان کی بیٹی کی بطور اداکارہ یہ پہلی فلم ہوگی۔