’سات دن محبت ان‘ یہ تو ٹریلر ہے، فلم ابھی باقی ہے دوست
شہریار منور اور ماہرہ خان کی رومانٹک کامیڈی فلم ’سات دن محبت ان‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
آنے والی پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ’سات دن محبت ان‘ کا شائقین کو بے حد انتظار ہے، جس کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا۔
قریبا 2 منٹ 10 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ فلم کے مرکزی کردار آپس میں کیسے ملتے ہیں یا ان کا آپس میں تعلق کیسے قائم ہوتا ہے۔
پہلے ٹیزر کے بعد یہ اندازے بھی غلط ثابت ہوتے دکھائی دیتے ہیں کہ فلم میں جاوید شیخ منفی کردار میں نظرآئیں گے، کیوں کہ فلم کے گزشتہ ماہ 17 اپریل کو جاری کیے گئے ٹیزر میں بظاہر انہیں منفی کردار میں دکھایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’ماہرہ کو سردی میں محبت اور شہریار کا فالودے سے فولاد بننا‘
ٹریلر میں جاوید شیخ کو منفی انداز میں دکھائے جانے کے بجائے انہیں جن اور بھوت کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جو بظاہر فلم کے مرکزی ہیرو یعنی شہریار منور کو مشوروں سے بے وقوف بناتے یا پھر زیرو سے ہیرو بناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔