وزیرداخلہ پرحملہ: ملزم کا تحریک لبیک کا رکن ہونے کا اعتراف، ڈی سی نارووال
ملزم کا نام عابد حسین ہے اور یہ ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ کے گاؤں ویرام سے تعلق رکھتا ہے، ڈپٹی کمشنر
لاہور: وزیرِ داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے سے متعلق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نارووال کی جانب سے چیف سیکریٹری پنجاب کو ارسال کیے گئے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم کا تعلق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ہے۔
ڈپٹی کمشنر نارووال کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا کہ ملزم کا نام عابد حسین ولد محمد حسین ہے جو ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ کے گاؤں ویرام سے تعلق رکھتا ہے، اور اس کا تعلق گجر برادری سے ہے۔