سونم کی شادی: کون رقص کرے گا، کس ڈیزائنر نے لباس ڈیزائن کیے؟
اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز 7 مئی کی دوپہر سے ہوگا، جو 8 مئی کی رات تک جاری رہیں گی۔
بولی وڈ کی فیشن آئکن سمجھی جانی والی اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز کل یعنی 7 مئی کو دوپہر سے ہوگا، جس کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک طرف مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف اداکارہ کے مداح اس پریشانی میں مبتلا ہیں کہ فیشن آئکن اداکارہ کس ڈیزائنر کا تیار کردہ جوڑا زیب تن کریں گی۔
اگرچہ سونم کپور نے تاحال اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی کہ وہ شادی کی تقریبات اور رخصتی کے وقت کس ڈیزائنر کا تیار کردہ جوڑا پہنیں گی۔
تاہم اطلاعات ہیں کہ وہ مہندی اور سنگیت کے پروگرام میں الگ اور رخصتی کے وقت کسی اور ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس پہنیں گی۔
دکن کیرونیکل کی ایک رپورٹ کے مطابق سونم کپور مہندی کی تقریبات کے دوران سادہ لباس زیب تن کریں گی، جس کی ڈیزائن انارکلی کے لباس کی طرح ہوگی۔