بدین:ذہنی معذور خاتون سے’اجتماعی زیادتی‘کرنے والے 3 مجرمان کو سزا
بدین کے قریب گاؤں محمد یوسف کھوسو میں ذہنی معذور خاتون کے ساتھ ستمبر 2017 میں اجتماعی زیادتی کی گئی تھی۔
بدین کے قریب ذہنی معذور خاتون کو ’گینگ ریپ‘ کا نشانہ بنانے کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 3 مجرمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔
بدین کے قریب گاؤں محمد یوسف کھوسو میں ذہنی معذور خاتون کے ساتھ ستمبر 2017 میں اجتماعی زیادتی کی گئی تھی۔
متاثرہ خاتون کے والد خیر محمد کھوسو نے واقعے کی ’ایف آئی آر‘ میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان نے ان کی ذہنی معذور بیٹی کو اس وقت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ مویشیوں کے لیے چارہ اکٹھا کرنے میں مصروف تھی۔
مزید پڑھیں: کراچی: معذور لڑکی کے ساتھ ریپ کرنے والے 2 افراد کو 20 سال قید کی سزا
بدین کی سیشن کورٹ کے سیکنڈ ایڈیشنل جج عبدالوہاب تُنیو نے جرم ثابت ہونے پر علی نواز مَلاح، عبدالواحد ملاح اور محمد سومر ملاح کو قید کی سزا سنائی۔
سزا سنائے جانے کے بعد مجرمان کو حیدرآباد کی سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔