میشا شفیع نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیوں کیے؟
اداکار و گلوکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کے چند ہفتوں بعد اب گلوکارہ میشا شفیع نے اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاﺅنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیئے ہیں۔
گلوکارہ کو علی ظفر پر الزامات کے بعد آن لائن لوگوں کے توہین آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑا تھا اور میشا شفیع نے ڈان امیجز کو بتایا کہ اسی وجہ سے انہوں نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا اور بس ٹوئٹر اکاﺅنٹ باقی رکھا ہے۔
مزید پڑھیں : علی ظفر پر مزید خواتین کے جنسی ہراساں کرنے کا الزام
جب ان سے پوچھا گیا کہ ایسا لگتا کہ آپ نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاﺅنٹ بند کردیئے ہیں، اس بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟ تو میشا شفیع نے بتایا ' انہیں چند نمایاں وجوہات کی بناءپر بند کیا گیا، یعنی دھمکیاں، بدزبانی، توہین اور جھوٹے الزامات، جن کا مجھے سامنا کرنا پڑا اور اسی وجہ سے مجھے لگا کہ مجھے نہ صرف اپنی ذات بلکہ اپنے خاندان کے تحفظ کی ضرورت ہے، خصوصاً میرے 2 چھوٹے بچے، جو کہ آن لان حملوں کا نشانہ بن رہے تھے'۔