لیبیا: الیکٹورل کمیشن میں خودکش حملہ، 12 افراد ہلاک
دو مسلح دہشت گردوں نے الیکٹورل کمیشن کی عمارت پر حملہ کیا اور فائرنگ کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا، وزیر داخلہ
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں الیکٹورل کمیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق لیبیا کے وزیر داخلہ عبدالسلام اشور نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ دو مسلح دہشت گردوں نے الیکٹورل کمیشن کی عمارت پر حملہ کیا اور خود کو دھماکے سے اڑانے سے قبل گارڈز اور دیگر عہدیداروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
عالمی برادری کی حمایت یافتہ نیشنل آکورڈ کی حکومت (جی این اے) نے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے جمہوری عمل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔