ٹوئٹر پر ذاتی پوسٹس کم، خبریں زیادہ
رواں برس کے آغاز میں جہاں دنیا کی سب سے بڑی سماجی ویب سائٹ فیس بک نے خبروں کو کم کرکے صارفین کی عام پوسٹس کو زیادہ اہمیت دینے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔
وہیں اب مائکرو بلاگنگ سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر نے فیس بک کا مخالف فیچر متعارف کراتے ہوئے عام پوسٹس سے زیادہ خبروں کو اہمیت دی ہے۔
جی ہاں، اب عام ٹوئٹر صارفین کو اپنے ہوم پیج پر اپنے دوستوں کی عام پوسٹس سے زیادہ خبریں نظر آئیں گی۔
ٹوئٹر کے نئے فیچر کے بعد اب ہر صارف کو اپنے ہوم پیج پرخبروں کی لنکس کی بھرمار نظر آئے گی۔
یعنی ہر صارف کو نوٹیفکیشن کی طرح اپنے ہوم پیج پر ایسی لنک دیکھنے میں آئے گی، جس میں بتایا جائے گا کہ کس شخص نے کس حوالے سے کیا خبر پوسٹ کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کا صارفین کیلئے تحفہ
اس فیچر کے بعد اگر کسی بھی صارف کے دوست نے ڈان نیوز کی خبر ٹوئیٹ کی ہوگی تو صارف کے ہوم پیج پر اسے ایسی لنک نظر آئے گی کہ آپ کے فلاں دوست نے ڈان نیوز کی خبر ٹوئیٹ کی ہے۔