کراچی: بجلی و پانی کے بحران پر ہڑتال اور مظاہرے
مظاہرین نے نارتھ کراچی، حسن اسکوائر، اورنگی ٹاؤن، ملیرکالابورڈ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں احتجاج کیا گیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں جماعت اسلامی کے کارکنان شہر میں جاری بجلی اور پانی کے بحران کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔
احتجاج کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جس کی وجہ سے صبح اپنے گھروں سے دفتروں یا روز مرہ کے کاموں کے لیے نکلنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔