جی میل کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی متعارف
یہ سب تبدیلیاں دنیا بھر میں جی میل صارفین کے لیے 25 اپریل سے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
گوگل نے اپنی ای میل سروس جی میل کا ری ڈیزائن ورژن متعارف کرادیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جی میل کی تاریخ کی چند بڑی اپ دیٹس میں سے ایک کو متعارف کراتے ہوئے اس کے ڈیسک ٹاپ اور موبائل ایپس صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز پیش کیے۔
مزید پڑھیں : جی میل کا یہ فیچر آپ کو معلوم ہے؟
ان میں سے ایک نیا فیچر 'کانفیڈنشنل موڈ' ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے پیغامات کو خفیہ رکھ سکیں گے جو کہ ایک خاص وقت کے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔
یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں تمام جی میل صارفین کو دستیاب ہوگا جس سے انہیں جدید سیکیورٹی فیچرز تک رسائی حاصل ہوگی جو اس وقت کارپوریٹ ای میل سسٹمز جیسے مائیکرو سافٹ آﺅٹ لک کو ہی حاصل ہیں۔