ملتان: عقیدت و گُل کی مہک اور درد
ملتان کے اس مختصر دورے میں پھولوں سے خاص وابستگی قائم ہوئی، لوگوں کا درد محسوس کیا،جو شاید تاحیات روح میں رچا بسا رہے۔
ملتان: عقیدت و گُل کی مہک اور درد
فضاؤں کو معطر کرنے والے نرم و ملائم خوشبودار پھول سب کے دلوں کو لبھاتے ہیں۔ کچھ انسانوں کی زندگیاں بھی پھولوں کی مانند خوبصورت گزرتی ہیں، ان کی خوشبو مرنے کے بعد بھی انسانوں کے لیے برکت کا وسیلہ بنی رہتی ہے۔ اس بات کا احساس مجھے ملتان آ کر ہوا۔
14 فروری 2018ء کو چولستان جیپ ریلی کے سلسلے میں دوستوں کے ہمراہ 2 دن کے مختصر دورے کے دوران اس تاریخی شہر کی خوبصورتی، یہاں کے باسیوں کی عقیدت، مہان نوازی، خلوص، اور حب الوطنی کا نظارہ کیا، مگر شہر کے ان تمام پہلوؤں کے ساتھ مزارات پر کام کر رہے مجبور اور بے بس افراد کی صورت میں اس شہر کی ایک افسردہ تصویر بھی دیکھی۔