باکسر عامر خان کے ہاں ننھی پری کی آمد
عامر خان نے انسٹاگرام پر اپنی دوسری بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی، جس پر انہوں نے ’دنیا میں خوش آمدید‘ کا کیپشن بھی لکھا۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم کے گھر دوسری بیٹی نے جنم لیا جس کی اطلاع انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے تمام فینز کو دی۔
عامر خان نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی پوسٹ میں بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی، جس پر انہوں نے ’دنیا میں خوش آمدید‘ کا کیپشن بھی لکھا۔
عامر خان اور فریال مخدوم نے اپنی بیٹی کا نام علینا خان رکھا ہے جس کا وزن 8 پاؤنڈ ہے۔
خیال رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی، جس کے بعد 2014 میں ان کی پہلی بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی تھی۔